پی ایس ایل کا مقصد پاکستان کے میدان آباد کرنا ہے، جاوید آفریدی

ویب ڈیسک  اتوار 5 مارچ 2017
بہترین سیکیورٹی انتظامات کی بدولت غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے میں کامیاب ہوئے، جاوید آفریدی، فوٹو؛ فائل

بہترین سیکیورٹی انتظامات کی بدولت غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے میں کامیاب ہوئے، جاوید آفریدی، فوٹو؛ فائل

لاہور: پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہونا خوش آئند ہے جب کہ کل کے فائنل کے بعد ہم نے یہ میدان خالی نہیں ہونے دینے بلکہ اب ان کو اب آباد کرنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کی اینکر غریدہ فاروقی سے خصوصی گفتگو میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پاکستانی قوم اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیسے تمام لوگوں نے خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جس طرح ہمیں سپورٹ کیا میرے پاس شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگ میں تمام ٹیمیں برابر تھیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے زیادہ محنت کی اس لیے وہ فائنل میں پہچنے میں کامیاب ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کل میدان میں اتر کر جب پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائیں گے تو لوگوں کی دھڑکنیں مزید تیز ہوں گی اور اس فائنل کے بعد ہم نے یہ گراؤنڈ خالی نہیں کروانا بلکہ ان میدانوں کو اب ہم نے آباد کروانا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شاہد آفریدی پی ایس ایل سے باہر

جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہونا بہت خوش آئند ہے لیکن غیر ملکیوں کھلاڑیوں کو پاکستان لانا بہت مشکل ٹاسک تھا، حکومت پاکستان اور پاک فوج نے فائنل میچ میں سیکیورٹی کے زبردست انتظامات کیے جس کی بدولت ہم انہیں منانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں میچ کھیلنے کے لیے آنے والے تمام غیر ملکیوں کھلاڑیوں کا زبردست استقبال کیا گیا جب کہ پاکستان سپر لیگ کا اتنے کم عرصے میں اتنا بڑا پروڈکٹ بننا بہت بڑی کامیابی ہے جو لیگ سے جڑے تمام لوگوں کی جذباتی وابستگی کی بدولت ممکن ہوسکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔