بھارتی اداکار ڈرامے کے دوران چل بسا

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 مارچ 2017
اداکار ساغر چوغلے کو اسٹیج  ڈرامے میں اداکاری کے دوران سینے میں درد کی تکلیف ہوئی، فوٹو؛ بشکریہ ٹوئٹر

اداکار ساغر چوغلے کو اسٹیج ڈرامے میں اداکاری کے دوران سینے میں درد کی تکلیف ہوئی، فوٹو؛ بشکریہ ٹوئٹر

ممبئی: بھارتی  پروڈیوسر شانتا رام چوغلے کے بیٹے اور اسٹیج اداکارساغر چوغلے پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

بھارت کے 38 سالہ  اداکار ساغر چوغلے کو اسٹیج  ڈرامے میں اداکاری کے دوران سینے میں درد کی تکلیف ہوئی جس کے باعث وہ وہیں گڑپڑے، اداکار کو تشویشناک حالات میں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے جب کہ ڈاکٹرز  نے بھی اداکار کی موت کی  وجہ دل کا دورہ قرار دیا ہے۔

آنجہانی اداکار کے ساتھیوں کے مطابق ساغر ڈرامے کے اختتام پر اپنے ڈائیلاگ بولنے کے دوران اچانک ہی اسٹیج پر گرگئے تھے لیکن  انہیں اٹھانے کی کوشش کی تو وہ بے ہوش ہوچکے تھے جب کہ ساغر چوغلے معروف پروڈیوسر شانتا رام چوغلے کے بیٹے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔