عمران خان کی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے لاہور آنے سے معذرت

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 مارچ 2017
امیدکرتا ہوں کہ شائقین کرکٹ کو فائنل میچ میں ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا،چیرمین پی ٹی آئی، فوٹو؛ فائل

امیدکرتا ہوں کہ شائقین کرکٹ کو فائنل میچ میں ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا،چیرمین پی ٹی آئی، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کی دعوت ملنے کے باوجود لاہور آنے سے معذرت کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے عمران خان کو پی ایس ایل فائنل کے لیے مدعو کیا گیا ہے جس کا چیرمین پی ٹی آئی نے دعوت نامہ موصول ہونے کی بھی تصدیق کردی ہے تاہم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں مدعو کرنے پر چیرمین پی سی بی کا مشکور ہوں لیکن میچ دیکھنے کے لیے لاہور آنے سے قاصر ہوں مگر میری نیک تمنائیں کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پی ایس ایل فائنل کے لئے عمران خان کی دلچسپ خواہش

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کے لیے دعاگو ہوں اور امید کرتا ہوں کہ شائقین  کرکٹ کو ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :کرفیو لگا کر عراق اور شام میں بھی میچز کرائے جاسکتے ہیں

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔