کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی، 10 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 مارچ 2017
ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

 کراچی: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں كارروائیوں كے دوران 10 ملزمان كو گرفتار كركے اسلحہ برآمد كرلیا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پولیس نے یوسف پلازہ میں كارروائی كرتے ہوئے منشیات فروش جاوید اور حیات اﷲ كو گرفتار كركے ان كے قبضے سے ہیروئن كے ٹوكن برآمد كرلیے۔ دوسری كارروائی میں پاكستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندے عباس محمد خان كو گرفتار كرلیا گیا۔

میٹھادر پولیس نے كارروائی كرتے ہوئے 2 ملزمان زرین عرف زری اور نوید عرف ملا كو گرفتار كركے ان كے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول برآمد كرلیے۔ سپر ماركیٹ پولیس نے ایك ملزم كاشف مرزا عرف دانش كو گرفتار كركے ملزم كے قبضے سے ایك پستول بمعہ 4 راؤنڈ برآمد كرلیے۔ پولیس كے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اس بات كی تصدیق كی ہے كہ وہ سپر ماركیٹ كی دكانوں كے تالے كاٹ كر ڈكیتی كی واردات میں ملوث ہے، ملزم كو سال 2016 میں سپر ماركیٹ تھانے میں درج كیے جانے والے ڈكیتی كے ایك مقدمے میں بھی گرفتار كر لیا گیا۔

پیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر كارروائی كرتے ہوئے 2 ڈاكوؤں لیاقت اور ظہیر السلام عرف چینا كو گرفتار كركے ان كے قبضے سے 45 ہزار روپے سے زائد كی نقدی اور 2 سونے كے رنگ برآمد كر لیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔