شبنم اور ندیم سید نور کی فلم آئینہ ٹو میں کام کریں گے

آن لائن  اتوار 5 مارچ 2017
فلم کے ذریعے پاکستان کی فلم انڈسٹری کی مثبت شکل دنیا بھر میں پیش کی جاسکے گی۔ فوٹو: فائل

فلم کے ذریعے پاکستان کی فلم انڈسٹری کی مثبت شکل دنیا بھر میں پیش کی جاسکے گی۔ فوٹو: فائل

لاہور: ہدایتکار سید نور فلم ’’آئینہ ٹو‘‘ بنائیں گے جس میں ماضی کی معروف اداکارہ شبنم اور ندیم بیگ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

سید نور کا کہنا تھا ’’اداکارہ شبنم نے فلمی دنیا میں واپسی اختیار کی ہے ہم انھیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ میں نے کراچی میں ان سے کئی مرتبہ ملاقات کی۔ میں اس فلم کو شبنم اور ندیم کے ساتھ ہی بنانا چاہتا ہوں۔

ہدایتکار نے کہا کہ ’’یہ فلم مستقبل کی عکاسی کرے گی لیکن کچھ پرانے لمحات کو بھی پیش کیا جائے گا جس کے لیے کاسٹ میں نئے اداکار بھی شامل کیے جائیں گے۔‘‘ مجھے امید ہے کہ اس فلم کے ذریعے پاکستان کی فلم انڈسٹری کی مثبت شکل دنیا بھر میں پیش کی جاسکے گی۔

واضح رہے کہ فلمساز کے مطابق وہ کافی عرصے سے یہ فلم بنانا چاہتے تھے اور اب بالاخر ان دونوں معروف اداکاروں کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔