شیخ رشید قذافی اسٹیڈیم میں اِدھر اُدھر گئے تو ان کا منہ بھی کالا ہوسکتا ہے، راناثنااللہ

ویب ڈیسک  اتوار 5 مارچ 2017
اگر شیخ رشید نے جنرل انکلوزر میں بیٹھ کر میچ دیکھا تو تو ان کا اپنا تماشا بھی لگ سکتا ہے۔ رانا ثنا اللہ: فوٹو: فائل

اگر شیخ رشید نے جنرل انکلوزر میں بیٹھ کر میچ دیکھا تو تو ان کا اپنا تماشا بھی لگ سکتا ہے۔ رانا ثنا اللہ: فوٹو: فائل

 لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو مشورہ دیا کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے پی سی بی نے انہیں جہاں جگہ دی ہے وہ وہیں بیٹھ کر میچ دیکھیں کیونکہ اگر شیخ رشید نے جنرل انکلوزر میں بیٹھ کر میچ دیکھا تو ان کا اپنا تماشا بھی لگ سکتا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لاہور آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، اسٹیڈیم کے چاروں طرف ٹریفک رواں دواں ہے، شٹل سروسز کے ذریعے شہریوں کو سہولت فراہم کی گئی ہے اوراسٹیڈیم میں آنے والے ہرشہری کی چیکنگ ہو گی، پی ایس ایل فائنل کے لئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لاہوراسٹیشن پر شیخ رشید کا جوتے سے استقبال

رانا ثنا اللہ کا شیخ رشید کے حوالے سے کہنا تھا کہ شیخ رشید کو مشورہ ہے کہ پی سی بی نے ان کے لئے جو جگہ مختص کی ہے وہ وہیں بیٹھ کر میچ دیکھیں، اگر اسٹیڈیم میں ادھرادھر جائیں گے تو ان کا منہ بھی کالا ہو سکتا ہے۔ انہیں پہلے ہی جوتا پڑچکا ہے اور ان کے ساتھ کچھ بھی ہوا توالزام ہم پر ہی لگے گا، شیخ رشید اگر جنرل انکلوزر میں جا کرمیچ دیکھنے کی کوشش کریں گے تو پھر کہیں ان کا اپنا تماشا نہ لگ جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔