- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں علی ظفر شائقین کا لہو گرمائیں گے
لاہور: پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل سونگ سیٹی بجے گی گانے والے گلوکار علی ظفر آج اختتامی تقریب میں شائقین کرکٹ کا لہو گرمائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا آخری معرکہ دیکھنے کے لئے عوام کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کی جانب رواں دواں ہے اور بہت سے افراد گراؤنڈ بھی پہنچ چکے ہیں، عوام میں بھرپورجوش وخروش نظر آرہا ہے شائقین نے اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کی شرٹس زیب تن کررکھی ہیں جب کہ پی ایس ایل انتظامیہ، پی سی بی اورحکومت پنجاب کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور کرکٹ شائقین کو محظوظ کرنے کے لئے ڈی جے ولی سنز کی خدمات حاصل کررکھی ہیں جب کہ اختتامی تقریب میں پاکستان کے نامورگلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فائنل میں ڈی جے ولی سنز میوزک کا تڑکہ لگانے کے لیے تیار
پاکستان سپرلیگ کی اختتامی تقریب شام 6 بجے اور رات 9 بجے ہوگی جس میں پی ایس ایل کا ٹائٹل سونگ گانے والے علی ظفر بھی پرفارم کریں گے۔ علی ظفر کا کہنا ہے کہ رنگا رنگ اختتامی تقریب میں شرکت کے لئے بیتاب ہوں اور فائنل پاکستان خصوصاً ہمارے شہر لاہور میں ہونے کی بے حد خوشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ میری سیٹی میرے شہر کے میدان میں بجے گی لیکن پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں ہونے کے فیصلے کے بعد میں اپنے گانے کے ذریعے شائقین کرکٹ کو محظوظ کرنے کے لئے تیار اور بے تاب ہوں، آج نئے جوش و ولولے کے ساتھ میدان میں پرفارم کروں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔