سرحد پر افغانستان کی جانب سے موثر سیکیورٹی کی ضرورت ہے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

ویب ڈیسک  پير 6 مارچ 2017
دہشت گردوں کی سرحد پار سے آزادانہ آمدورفت کو روکے جانے کی ضرورت ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ- فوٹو: فائل

دہشت گردوں کی سرحد پار سے آزادانہ آمدورفت کو روکے جانے کی ضرورت ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ- فوٹو: فائل

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان سے دہشت گردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پر افغانستان کی جانب سے موثر سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ رات افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کی موثر کارروائی کو سراہا اور شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: افغانستان سے دہشت گردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے، 5 اہلکار شہید

آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کا کہنا  تھا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں اور سرحد پر افغانستان کی جانب سے موثر سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی سرحد پار سے آزادانہ آمدورفت کو روکے جانے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔