دہشت گرد قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  پير 6 مارچ 2017
دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور  پاکستان کے دشمنوں اور ان کی سوچ کا خاتمہ کر دیا جائے گا، وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو: فائل

دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور پاکستان کے دشمنوں اور ان کی سوچ کا خاتمہ کر دیا جائے گا، وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر دہشت گرد سمجھتے ہیں کہ وہ قوم کے عزم کو کمزور کر لیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے ۔

وزیراعظم نوازشریف نے مہمند ایجنسی میں فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے، اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد اندرون و بیرون ملک سرگرم ہر دہشت گرد کے خلاف ہے، دہشت گرد سمجھتے ہیں کہ وہ قوم کے عزم کو کمزور کرلیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور  پاکستان کے دشمنوں اور ان کی سوچ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : افغانستان سے دہشت گردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے

وزیراعظم نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے جوانوں کی قربانیاں قابل فخر ہیں، جان کی قربانی دینے والے فوجی ہمارے اصل ہیرو ہیں جب کہ فوجی جوان چوکس ہیں اور پاکستان مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔