- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
ناسا کے سیکڑوں جدید ترین سافٹ ویئر بالکل مفت!
ہیوسٹن، ٹیکساس: امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’’ناسا‘‘ نے سینکڑوں کی تعداد میں جدید ترین سافٹ ویئر مفت ڈاؤن لوڈ کے لیے آن لائن جاری کردیئے۔
ان سافٹ ویئر کی ڈاؤن لوڈنگ پر نہ تو کوئی رائلٹی طلب کی جارہی ہے اور نہ ہی ان کے استعمال پر کاپی رائٹ قوانین کی پابندی عائد کی گئی ہے بلکہ یہ استفادہ عام کے لیے بالکل مفت ہیں۔
یہ تمام سافٹ ویئر ناسا کے ’’ٹیکنالوجی ٹرانسفر آفس‘‘ نے جاری کیے ہیں جو اس سے پہلے بھی 2 مرتبہ ناسا میں تیار کردہ ہزاروں جدید سافٹ ویئر مفت میں آن لائن پیش کرچکا ہے۔ سافٹ ویئر کی تازہ ترین کھیپ اس یو آر ایل پر دیکھی جاسکتی ہے: software.nasa.gov
صارفین کی رہنمائی کے لیے ناسا کی اسی ذیلی ویب سائٹ پر 154 صفحات کی ایک پی ڈی ایف کٹیلاگ بھی رکھی گئی ہے جس میں 20 بہترین سافٹ ویئر کے علاوہ 15 زمروں میں مجموعی طور پر 500 سے زیادہ سافٹ ویئر کی چیدہ چیدہ معلومات اور ڈاؤن لوڈ لنکس موجود ہیں۔
ویسے تو ان زمروں میں سے بیشتر کا تعلق خلائی تحقیق کے مختلف شعبوں مثلاً مٹیریلز سائنس، سسٹم ٹیسٹنگ، پروپلشن، آپریشنز، کریو اینڈ لائف سپورٹ، وہیکل مینجمنٹ اور ایئروناٹکس وغیرہ سے ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ ان میں ڈیٹا اینڈ امیج پروسیسنگ، آٹونومس سسٹمز (خودکار نظام)، اینوائرونمنٹل سائنسز (ماحولیات)، الیکٹرونکس اینڈ الیکٹرک پاور، ڈیٹا سرورز پروسیسنگ اینڈ ہینڈلنگ اور بزنس سسٹمز اینڈ پروجیکٹ مینجمنٹ جیسے زمرے بھی شامل ہیں جو وسیع تر اور زیادہ عمومی اطلاق کے حامل ہیں۔
ناسا کے ٹیکنالوجی ٹرانسفر آفس کا کہنا ہے کہ مفت سافٹ ویئر جاری کرنے کا مقصد صرف امریکا ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ایجادات و اختراعات کے عمل کو فروغ دینا ہے تاکہ یہ سلسلہ کسی خاص فرد یا ادارے تک محدود ہو کر نہ رہ جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔