مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کرلی

ویب ڈیسک  پير 6 مارچ 2017
روشن سنگھ نے گھر جانے کی اجازت پر افسران کی جانب سے مسلسل انکار پر خود کو گولی مار لی : فوٹو : فائل

روشن سنگھ نے گھر جانے کی اجازت پر افسران کی جانب سے مسلسل انکار پر خود کو گولی مار لی : فوٹو : فائل

سری نگر: ایل او سی پر تعینات بھارتی فوجی اہلکار نے اپنے سرکاری ہتھیار سے خود کو گولی مار کرخود کشی کرلی ہے۔

بھارتی فوجی افسران کے ناروا سلوک اور طویل ڈیوٹیوں، ناقص اور باسی کھانا کھانے والے بھارتی فوجیوں کی ویڈیوز آئے روزسوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں، بھارتی فوجیوں نے متعدد بار سوشل میڈیا کا سہارا لے کر اپنے افسران اور حکومت کا کالا چہرہ بے نقاب کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نے بھی ان کی ایک نہ سنی اور انہیں اس جرم کی پاداش میں  مختلف طریقوں سے سزائیں دی گئی، کبھی انہیں افسران کے کتے نہلانے پر مجبور کیا گیا  تو کبھی افسران کے کپڑے دھلوائے اور جوتے پالش کروائے گئے اور کبھی تو  ان کو پراسرار طریقے سے راستے سے ہی ہٹادیا گیا، طویل ڈیوٹیاں اور شنوائی نہ ہونے کے بعد بھارتی فوجیوں نے اب موت کو ترجیح دینا شروع کردیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی خود کشی، تعداد 378 ہو گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایل او سی پر تعینات ایک اور بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر تمام غموں سے دور کرلیا ہے اور اب  وادی میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 379 ہوگئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: افسران کی بدسلوکی کا پردہ فاش کرنے والا اہلکار پراسرار طور پر ہلاک

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 35 سالہ فوجی اہلکار روشن سنگھ ایل او سی پر تعینات تھا اور کافی عرصے سے گھر جانے کی اجازت نہ ملنے پر پریشان تھا، روشن سنگھ نے متعدد بار افسران سے گھر جانے کی اجازت طلب کی تاہم مسلسل انکار پر اپنے سرکاری ہتھیار سے ہی خود کو گولی مار لی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: افسران کی بیگمات جوتے پالش اور کتوں کی خدمت کرواتی ہیں

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔