وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے

ویب ڈیسک  پير 6 مارچ 2017
وزیراعظم دورے میں امیر کویت اور اپنے کویتی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم دورے میں امیر کویت اور اپنے کویتی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ فوٹو؛ فائل

کویت سٹی: وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے جہاں وہ اپنے ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے ہیں جہاں دورے کے دوران وہ اپنے کویتی ہم منصب شیخ جابرالمبارک الحمدالصباح اور امیر کویت شیخ صبا الاحمد الصباح سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں موجود تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال سمیت اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : دہشت گرد قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف اور کویت کے وزیراعظم شیخ جابرالمبارک الحمد الصباح کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی جس میں باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور زیر غور آئیں گے جس کے بعد وزیراعظم نوازشریف اسپیکر کویتی پارلیمنٹ مرذوق الغنیم سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران کویت کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ایک وفد سے خطاب بھی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔