اسلام آباد میں فوج کے قیام میں مزید 90 روز کی توسیع

ویب ڈیسک  پير 6 مارچ 2017
وفاقی دارالحکومت میں پاک فوج کے قیام میں توسیع چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر کی گئی، فوٹو؛ فائل

وفاقی دارالحکومت میں پاک فوج کے قیام میں توسیع چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر کی گئی، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں پاک فوج کے قیام میں مزید 90 روز کی توسیع کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک فوج کے قیام میں مزید 90 روز کی توسیع کردی گئی ہے جو چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں فوج کے قیام میں 90 روز کی توسیع

اسلام آباد میں پاک فوج کے 350 دستے تعینات ہیں جنہیں 2014 میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا تھا جب کہ مختلف مواقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک فوج کے قیام میں توسیع کی جاتی ہے۔ آئین کے اس آرٹیکل کے تحت سول انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر فوج کو کسی بھی موقع پر طلب کرسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔