شمالی کوریا کا ملائیشیا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

ویب ڈیسک  پير 6 مارچ 2017
2 روز قبل ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک بدر کیا تھا، فوٹو؛ فائل

2 روز قبل ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک بدر کیا تھا، فوٹو؛ فائل

شمالی کوریا نے ملائیشیا سے اپنی سفیر کی ملک بدری کے بعد ملائیشین سفیر کو بھی 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کردیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا اور ملائیشیا کے درمیان شمالی کوریا کے سربراہ کے سوتیلے بھائی کم جونگ نیم کے قتل کے معاملے پر معاملات دن بدن کشیدہ ہوتے جارہے ہیں جب کہ ملائیشیا میں شمالی کورین سفیر کی ملک بدری کے بعد اب شمالی کوریا نے بھی ملائیشیا کے سفیر کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شمالی کوریا کے صدر کا سوتیلا بھائی ملائیشیا میں قتل

شمالی کوریا کے وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ملائیشیا کے سفیر کو ’’ناپسندیدہ شخص‘‘ قرار دیتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے کیوں کہ ملائیشیا کی جانب سے بھی ہمارے سفیر کو ملک بدر کیا گیا ہے۔

2 روز قبل ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 48 گھنٹوں میں ملک بدری کے احکامات جاری کیے تھے جس کے تحت سفیر واپس اپنے ملک پہنچ چکے ہیں جب کہ ملائیشین وزارت خارجہ نے کم جانگ نیم کے قتل کی تحقیقات کے معاملے پر شمالی کوریا کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات پر معافی کا مطالبہ کیا تھا تاہم اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ 13 فروری کو شمالی کوریا کے سربراہ ’کم جونگ اُن‘ کے سوتیلے اور بڑے بھائی ’کم جونگ نیم‘ کو ملائیشیا کے کوالالمپور ایئرپورٹ پر قتل کردیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔