زمبابوین وزیر کھیل اور چیئرمین بورڈ کی شہریار خان سے خصوصی ملاقات

اسپورٹس رپورٹر  منگل 7 مارچ 2017
دونوں ملکوں کے مابین کرکٹ روابط اور اگلے چند ماہ میں باہمی مقابلوں سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔  فوٹو؛ فائل

دونوں ملکوں کے مابین کرکٹ روابط اور اگلے چند ماہ میں باہمی مقابلوں سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

 لاہور:  زمبابوے کے وزیر اسپورٹس ماخوسینی ہلونگ وین اور چیئرمین بورڈ ٹوینگوا مخلانی نے پی سی بی کے سربراہ شہریار خان نے ملاقات کی۔

مہمانوں عہدیداروں نے پاکستان سپر لیگ 2 کے فائنل کو کامیاب ایونٹ قرار دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ دونوں ملکوں کے مابین کرکٹ روابط اور اگلے چند ماہ میں باہمی مقابلوں سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے دونوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ پاکستان اور زمبابوے کے کرکٹ تعلقات آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔