قلعہ سیف اللہ کےقریب ٹرک اور کار میں ٹکر، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 7 مارچ 2017
واقعہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ،پولیس فوٹو: فائل

واقعہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ،پولیس فوٹو: فائل

کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کار میں موجود 3 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ، جاں بحق افراد کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے اور تمام لاشوں کو ان کے آبائی علاقے بھجوا دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔