پی ایس ایل فائنل نہ کھیلنے کا عمران خان کے بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے، کیون پیٹرسن

ویب ڈیسک  منگل 7 مارچ 2017
 پاکستان نہ جانے کا فیصلہ اہلخانہ کے ساتھ مل کر پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی کرچکا تھا، پیٹرسن۔ فوٹو : فائل

پاکستان نہ جانے کا فیصلہ اہلخانہ کے ساتھ مل کر پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی کرچکا تھا، پیٹرسن۔ فوٹو : فائل

 لندن: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل انگلش کھلاڑی کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے لاہور نہ آنے کے فیصلے کا عمران خان کے بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا رنگا رنگ میلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجودگی نے پی ایس ایل کو چار چاند لگادیے تاہم کچھ غیر ملکی کرکٹرز نے سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جن میں انگلش کھلاڑی کیون پیٹرسن بھی شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کیون پیٹرسن پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے کیلیے بیتاب

گزشتہ روز کیون پیٹرسن نے ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل نہ کھیلنے کے بارے میں بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان نہ جانے کا فیصلہ اپنے خاندان سے مشاورت کے بعد کیا، لاہور نہ آنے کے فیصلے کا عمران خان کے بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے درحقیقت وہ اور ان کے اہلخانہ ایونٹ شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کرچکے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔