کرن جوہر کا شاہ رخ اور رنبیر کے ساتھ فلم بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 7 مارچ 2017
فلم میں دپیکا پڈوکون اور کترینا کیف بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، فوٹو؛ فائل

فلم میں دپیکا پڈوکون اور کترینا کیف بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے شاہ رخ خان اور رنیبر کپور کو پہلی بار فلم میں ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر نے 2 بھائیوں کے مابین پیار کی کہانی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اور حال ہی میں فلم ’’ اے دل ہے مشکل‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے رنبیر کپور کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ رنبیر کپور کو 7 دن جیل کی ہوا کھانا پڑے گی

کرن جوہر کی نئی فلم کا فی الحال کوئی نام تو سامنے نہیں آیا البتہ فلم میں دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو بھی لیڈ رول میں کاسٹ کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے تاہم ہدایت کار نے اس حوالے سے اب تک کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شا ہ رخ خان بھی فلم “جگا جاسوس” کا حصہ بن گئے

واضح رہے کہ رنبیر کپور اس وقت سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ کترینہ کیف کے ہمراہ ان کی نئی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ ریلیز ہونے والی ہے جس میں شاہ رخ خان نے بھی مختصر کردار ادا کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔