راہداری منصوبہ؛ پروجیکٹ ڈائریکٹرتعینات نہ کیا جاسکا

حسیب حنیف  بدھ 8 مارچ 2017
50 ارب ڈالر سے زائد کا منصوبہ ایڈہاک ازم پرچلنے لگا
 فوٹو: رائٹرز

50 ارب ڈالر سے زائد کا منصوبہ ایڈہاک ازم پرچلنے لگا فوٹو: رائٹرز

 اسلام آباد: 50 ارب ڈالر سے زائد کا منصوبہ ایڈہاک ازم پرچلنے لگا جہاں  منصوبے کا گزشتہ کئی ماہ سے پروجیکٹ ڈائریکٹرتعینات نہیں کیا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک لیفٹیننٹ جنرل( ر) ظاہر شاہ کی گزشتہ سال نومبر میں رٹائرمنٹ کے بعد حکومت کی جانب سے سی پیک کے نئے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لئے اخبارات میں اشتہار بھی دیا گیا لیکن مستقل پروجیکٹ ڈائریکٹرکئی ماہ گزرنے کے باوجود تعینات نہیں کیاجاسکا، اس وقت ڈپٹی ڈائریکٹر سی پیک ڈاکٹر حسن داؤد بٹ کے پاس سی پیک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کا اضافی چارج ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔