کالا شاہ کاکو میں کالج طالبات کی وین پر فائرنگ

ویب ڈیسک  بدھ 8 مارچ 2017
آئندہ اس طرح کے کسی بھی واقعہ کے نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے، والدین۔ فوٹو: فائل

آئندہ اس طرح کے کسی بھی واقعہ کے نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے، والدین۔ فوٹو: فائل

کالا شاہ کاکو: نجی کالج کی طالبات کی وین پر مسلح افراد کی فائرنگ سے گاڑی سے شیشے ٹوٹ گئے تاہم تمام طالبات محفوظ رہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کالا شاہ کاکو میں نجی کالج کی وین پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم واقعے میں تمام طالبات محفوظ رہیں۔ واقعے کے بعد متاثرہ طالبات کے والدین کی جانب سے جی ٹی روڈ پراحتجاج کیا گیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ والدین نے مطالبہ کیا کہ آئندہ اس طرح کے کسی بھی واقعہ کے نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کالج وین مرید کے سے پنجاب کالج شاہدرہ کے لیے جارہی تھی کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، نامعلوم افراد نے 3 روز قبل بھی وین کے ڈرائیور کو زدوکوب کیا تھا اوردھمکیاں بھی دیں تھیں تاہم کالج انتظامیہ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا تھا، واقعہ کا مقدمہ کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔