سیمی میرے خوبصورت بالوں سے مت جلو

ویب ڈیسک  بدھ 8 مارچ 2017
ڈیرن سیمی نے گزشتہ روز وعدے کے مطابق اپنا سرمنڈوایا اور سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو بھی جاری کردی۔ فوٹو : فائل

ڈیرن سیمی نے گزشتہ روز وعدے کے مطابق اپنا سرمنڈوایا اور سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو بھی جاری کردی۔ فوٹو : فائل

پشاور زلمی کی جیت کے بعد ٹیم کے کپتان سیمی نے وعدے کے مطابق اپنا سرمنڈوادیا ہے تاہم سیمی کا اصرار ہے کہ زلمی کے مالک جاوید آفریدی بھی ایسا ہی کریں اور اسی حوالے سے دونوں کے درمیان ٹوئٹر پر دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے  پی ایس ایل کا فائنل جیتنے کی صورت میں پوری ٹیم اور انتظامیہ سمیت سر منڈوانے کا اعلان کیا تھا اور اپنے وعدے کے مطابق گزشتہ روز ڈیرن سیمی نے سر بھی منڈوالیا تاہم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو سیمی کا سر منڈوانا مہنگاپڑگیا ہے کیونکہ سیمی نے جاوید آفریدی سے بھی جواب میں ایسا ہی کرنے کا کہا ہے۔

ڈیرن سیمی نے گزشتہ روز سرمنڈوانے کے بعد ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے پشاور زلمی کے کھلاڑیوں سمیت جاوید آفریدی کو کہا کہ وہ بھی ایسا کریں جس پر جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو جواب دیا کہ میرے خوبصورت بالوں سے جلو مت، جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو مذاقاً پھٹیچر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی میرے خوبصورت اور اچھے بالوں سے مت جلو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔