متحدہ کے 12 ممبر قومی و صوبائی اسمبلی ہمارے پاس آنے کو تیار ہیں، مصطفیٰ کمال

ویب ڈیسک  بدھ 8 مارچ 2017
فاروق ستار ہمارے پاس آنے والے متحدہ رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے ڈرا رہے ہیں، سربراہ پاک سرزمین پارٹی، فوٹو؛ فائل

فاروق ستار ہمارے پاس آنے والے متحدہ رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے ڈرا رہے ہیں، سربراہ پاک سرزمین پارٹی، فوٹو؛ فائل

 کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے 12 ایم پی ایز اور ایم این ایز ہمارے پاس آنے کے لیے تیار ہیں لیکن فاروق ستار انہیں اسٹیبلشمنٹ سے ڈرا رہے ہیں۔

کراچی میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 12 ایم پی ایز اور ایم این ایز ہمارے پاس پی ایس پی میں آنے کے لئے تیار ہیں لیکن فاروق ستار انہیں اسٹیبلشمنٹ سے ڈرا رہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے سوال کیا کہ جب ای سی ایل میں فاروق ستار کا نام آگیا ہے تو کون سی طاقت ہے جوانہیں گرفتار کرنے سے روک رہی ہے، یہ لوگ کہہ رہے ہیں ہم نے مہاجروں کو تقسیم کیا، میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاجروں کا رونا رونے والے خود ان کے سب سے بڑے دشمن ہیں، اگلے 6 مہینوں میں کلین سوئپ کردوں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔