کرینہ نے معاوضہ بڑھانے کے مطالبے پر پریانکا اور دپیکا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ویب ڈیسک  بدھ 8 مارچ 2017
بالی ووڈ سے ہالی ووڈ میں کام کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کا معاوضہ بڑھ جائے گا، بالی ووڈ اداکارہ، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ سے ہالی ووڈ میں کام کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کا معاوضہ بڑھ جائے گا، بالی ووڈ اداکارہ، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے معاوضے بڑھانے کے مطالبے پر دپیکا پڈوکون اور پریانکاچوپڑا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بالی ووڈ اسٹارکرینہ کپور اپنے منفرد فیشن اسٹائل کے ساتھ ساتھ  حاضر دماغی کے باعث بھی شہرت رکھتی ہیں جب کہ اداکارہ اپنے بے باک تبصروں کی وجہ سے بھی تنازعات کا شکار رہی ہیں لیکن اب ایک بار بھر انہوں نے اپنی ساتھی اداکاراؤں  پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب کے دوران کرینہ کپور سے ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی بھارتی اداکاراؤں کی جانب معاوضہ بڑھانے کے مطالبے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے نام لیے بغیر دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ سے ہالی ووڈ میں کام کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کا معاوضہ بڑھ جائے گا اور نہ ہی کسی کی برانڈ ویلیو بڑھتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔