سری لنکا کے 494 رنزکے جواب میں بنگلا دیش کے 2 وکٹ پر 133 رنز

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 8 مارچ 2017
کھیل کےدوسرےروزسری لنکانے321رنز4کھلاڑی آؤٹ سےاپنی اننگز کاآغازکیااورپوری ٹیم494رنزبنا کرپویلین لوٹ گئی ۔ فوٹو فائل

کھیل کےدوسرےروزسری لنکانے321رنز4کھلاڑی آؤٹ سےاپنی اننگز کاآغازکیااورپوری ٹیم494رنزبنا کرپویلین لوٹ گئی ۔ فوٹو فائل

گال: بنگلا دیش نے سری لنکا کے 494 رنز کے جواب میں 2 وکٹ پر 133 رنز بنا لیے۔

دوسرے روز کھیل کے اختتام پر سومیا سرکار 66 اور کپتان مشفیق الرحیم ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ اوپنر تمیم اقبال 57 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔ مومن الحق نے 7 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے دلروان پریرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں کھیل کے دوسرے روز سری لنکا نے 321 رنز 4کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 494 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

کوشال مینڈس 6 رنز کے فرق سے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے۔ انہوں نے 285 گیندوں پر 19 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 194 رنز اسکور کیے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نروشن ڈکویلا 75، دلروان پریرا 51 رنز بنا سکے۔ بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن مرزا نے 4، مستفیض الرحمان نے 2 جب کہ تسکین احمد، سباشیش رائے اور شکیب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔