سعودی اسکول کے غریب چوکیدار نے ایمانداری کی عظیم مثال قائم کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 9 مارچ 2017
سعودی حکام کی جانب سے اتنی بڑی رقم واپس کرنے پر شہری کو انعام و کرام اور سرٹیففکیٹ بھی جاری کیا گیا۔ فوٹو: فائل

سعودی حکام کی جانب سے اتنی بڑی رقم واپس کرنے پر شہری کو انعام و کرام اور سرٹیففکیٹ بھی جاری کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب میں ایک شہری نے ایمانداری کی عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے ایک کروڑ ریال واپس کردیے جس پر سعودی شہری دفاع کے محکمے کی جانب سے شہری کو انعام اور اعزازی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر الاحساء میں ایک مقامی اسکول کے سیکیورٹی گارڈ حامد المہمیزی کو راستے سے ایک کروڑ ریال  کی رقم ملی جو اس نے اٹھا کر اسے اپنے پاس رکھنے کے بجائے سیکیورٹی حکام کے حوالے کر دی۔ سعودی حکام اور شہری دفاع کے حکام کی جانب سے شہری کو انعام و کرام اور اظہار تشکر کے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

حامد المہمیزی نے شہری دفاع کی جانب سے انعام و کرام اور سرٹیفکیٹ کی تصاویز سوشل میڈیا پر جاری کیں جسے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا اور ان کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔