ننکانہ صاحب میں رائس مل سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 9 مارچ 2017

قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جب کہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس: فوٹو: فائل

قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جب کہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس: فوٹو: فائل

ننکانہ صاحب: منڈی فيض آباد میں واقع رائس مل سے مل مالک سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقے منڈی فيض آباد میں واقع رائس مل سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں مبینہ طور قتل کیا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں سے ایک مل مالک جب کہ 2 افراد مل میں ملازم تھے، واقعے کی وجوہات سے متعلق ابتدائی طورپرکچھ نہپیں کہا جاسکتا تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، جن کی روشنی میں تحقیقات کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔