ایشوریا کے والد کی طبیعت خراب، آئی سی یو منتقل

ویب ڈیسک  جمعرات 9 مارچ 2017
ایشوریا اور ابھیشیک تیمارداری کے لیے کئی روز سے اسپتال میں ہی موجود ہیں، فوٹو؛ فائل

ایشوریا اور ابھیشیک تیمارداری کے لیے کئی روز سے اسپتال میں ہی موجود ہیں، فوٹو؛ فائل

ممبئی: سابق حسینہ عالم اوربالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے والد کرشنا راج رائے کو طبیعت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا۔

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے والد اور امیتابھ بچن کے سمدھی کرشنا راج رائے کینسر کے موذی مرض کے باعث 2 ہفتوں سے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں گزشتہ روز ان کی طبیعت بگڑجانے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

اداکارہ ایشوریا اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن تیمارداری کے لیے کئی روز سے اسپتال میں ہی موجود ہیں جب کہ گزشتہ روز امیتابھ بھی سمدھی کی عیادت کرنے اسپتال پہنچے اور دیگر رشتے داروں کے ساتھ کافی دیر وہیں موجود رہے تاہم بگ بی اسپتال سے روانہ ہوتے ہوئے پریشان نظر آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔