مدیحہ شاہ نے بھارتی فلم میں کام کرنے کی آفر ٹھکرا دی

این این آئی  جمعـء 10 مارچ 2017
بھارت میں جب ہمارے فنکاروں کی ضرورت ہوتی ہے تو ان کے نخرے تک اٹھائے جاتے ہیں، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

بھارت میں جب ہمارے فنکاروں کی ضرورت ہوتی ہے تو ان کے نخرے تک اٹھائے جاتے ہیں، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

 لاہور: اداکارہ مدیحہ شاہ نے بھارتی فلمساز رمیش کمار اگروال کی فلم میں کام کرنے کی آفر ٹھکرا دی۔

اداکارہ مدیحہ شاہ کو بھارتی فلمساز رمیش کمار اگروال نے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی مگر اداکارہ نے فلم میں کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں جب ہمارے فنکاروں کی ضرورت ہوتی ہے تو ان کے نخرے تک اٹھائے جاتے ہیں اور جب حالات خراب ہوں تو بھارت کی انتہا پسند جماعتیں ہمارے فنکاروں کو وہاں کام کرنے نہیں دیتی، اس طرح کے ملک میں کام کرنا میرے لیے مشکل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔