- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کا ضمنی الیکشن طے شدہ تھا جس میں ڈبے پہلے سے بھرے ہوئے تھے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
وفاقی حکومت کا 40 ہزار روپے کا نیا پریمیم انعامی بانڈ متعارف کرانے کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آج سے 40ہزار روپے مالیت کا نیا پریمیم انعامی بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو خریدار کے نام پر رجسٹرڈ ہوگا اور اس پر سرمایہ کاروں کو انعامات کے ساتھ ششماہی بنیادوں پر منافع بھی ملے گا جبکہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرانے پرائز بانڈ پرسرمایہ کاروں کو صرف انعام ملتا ہے جس کی انعامی رقم بھی پریمیم انعامی بانڈ سے کم ہے۔
آج صبح ساڑھے 9 بجے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا جس کے بعد محکمہ قومی بچت کے ڈائریکٹر جنرل ظفر مسعود اور اسٹیٹ بینک کے حکام 40 ہزار روپے مالیت کے نئے پریمیم انعامی بانڈ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جس کے بعد یہ انعامی بانڈ عوام کو فروخت کے لیے جاری کر دیے جائیں گے۔
محکمہ قومی بچت کے حکام نے بتایا کہ مذکورہ پریمیم انعامی بانڈ نئی پروڈکٹ ہے، اس سے پہلے بھی محکمہ قومی بچت کی جانب سے مارکیٹ میں 40 ہزار روپے مالیت کا انعامی بانڈ موجود ہے مگر اس پر سرمایہ کاروںکو صرف انعامات ملتے ہیں، 40 ہزار روپے مالیت کے موجودہ پرائز بانڈ کا پہلا انعام ساڑھے 7کروڑ، دوسرا انعام ڈھائی کروڑ روپے کے 3انعامات اور تیسرا انعام 5 لاکھ روپے مالیت کے 1696 انعامات ہیں۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ نیا پریمیم انعامی بانڈ سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ پرکشش ہوگا کیونکہ اس انعامی بانڈ کے انعامات کی مالیت بھی زیادہ ہے اور پھر انعامات کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو ششماہی بنیادوں پر منافع بھی ادا کیا جائے گا، نئے بانڈ پر پہلے انعام کی مالیت8کروڑ روپے، دوسرے انعام کی مالیت 3کروڑ کے 3 انعامات اور تیسرا انعام 5لاکھ کے660انعامات ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔