- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
کرپشن کے الزامات پر جنوبی کوریائی صدر برطرف
سیئول: جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ نے ملک کی خاتون صدر پارک گن کا مواخذہ درست قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدے سے برطرف کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
گزشتہ برس جنوبی کوریائی صدر پارک گن اور ان کی انتہائی قریبی دوست چوئی سون سل کے خلاف کرپشن کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد پارلیمنٹ نے ان کا مواخذہ کرتے ہوئے انہیں صدر کے عہدے سے وقتی طور پر سبکدوش کردیا تھا۔ مواخذے کا عمل مزید نظرثانی کےلیے جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ کی خصوصی آئینی بنچ کے سپرد کردیا گیا تھا جو 8 ججوں پر مشتمل تھا۔
آئینی بنچ نے اس مقدمے کی تفصیلی سماعت کے بعد مواخذے کے عمل کو درست قرار دیا ہے اور پارک گن کو باضابطہ طور پر برطرف کردیا ہے۔ اس طرح پارک وہ پہلی جنوبی کوریائی صدر بن گئی ہیں جنہیں ان کے عہدے سے برطرف کیا گيا ہے۔
جنوبی کوریائی عدالت نے پارک گن کو خفیہ سرکاری معلومات کی رازداری سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا اور کہا ہے کہ انہوں نے کئی اہم سرکاری دستاویزات افشا کیں اور اپنی دوست سہیلی سون سل چوئی کو سرکاری مداخلت کی اجازت دے کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ بدعنوانی کے ارتکاب سے پارک گن نے جمہوریت کی روح اور قانون کی حکمرانی کو سنجیدہ طور پر ٹھیس پہنچائی ہے لہذا انہیں برطرف کیا جاتا ہے۔ صدارت سے ان کی برطرفی کے بعد جنوبی کوریا میں مئی تک نئے صدارتی انتخابات کروائے جائیں گے۔
صدر پارک کی سہیلی چوئی سون سل پر بھی دھوکا دہی، غیرقانونی طور پر سرکاری اختیارات کے استعمال اور جنوبی کوریائی کمپنیوں سے بھاری رقوم وصول کرنے کے الزامات ہیں جن کےلیے وہ پہلے ہی سے حراست میں ہیں۔ البتہ یہ دونوں خواتین ان الزامات کی صحت سے انکار کرتی رہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔