- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
- اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش
- ملک بھر میں مکمل پنک مون کا نظارہ
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
- عبداللہ غازی مزار کے پاس تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی
- ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
کترینہ کیف فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی
ممبئ: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نئی آنے والی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکارانوراگ باسوکی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ ایسی فلم بن گئی ہے جوکسی نہ کسی مسئلے کے باعث ریلیزکے لیے تاخیرکا شکارہوہی جاتی ہے۔ فلم جگا جاسوس پہلے بھی متعدد باراداکاررنبیراورکترینہ کے درمیان علیحدگی کے باعث تاخیرکا شکارہوئی تاہم اب فلم کی شوٹنگ اس وقت روک دی گئی جب اداکارہ سیٹ پرشدید زخمی ہوگئیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کترینہ کا رنبیرکے ساتھ ’’جگا جاسوس‘‘ کی پروموشن سے صاف انکار
رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ آخری مراحل میں تھی کہ اداکارہ پرسیٹ پرلگا ایک بھاری بھرکم حصہ آ گرا جس کے باعث ان کی گردن اورکمرپرخاصی چوٹیں آئیں۔ اداکارہ کوفوری طورپرڈاکٹرکے پاس لے جایا گیا۔ ڈاکٹرنے کترینہ کومستقل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے کچھ وقت کے لیے شوٹنگ سمیت ان تمام سرگرمیوں سے دوررہنے کا مشورہ دیا جن میں انہیں محنت کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ کترینہ اوررنبیرکی علیحدگی کے بعد دونوں ہی فنکاروں نے فلم میں عدم دلچسپی کا اظہارکردیا تھا تاہم فلم نگری سے وابستہ چند نمایاں شخصیات کے سمجھانے کے بعد دونوں اداکاروں نے شوٹنگ مکمل کرانے کی حامی بھری تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔