ہانگ کانگ ٹی 20، مصباح کی ایک اور دھواں دھار اننگز

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 10 مارچ 2017
مصباح الحق نے 50 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 84 رنز بنائے۔ فوٹو : فائل

مصباح الحق نے 50 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 84 رنز بنائے۔ فوٹو : فائل

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ ٹی 20 لیگ میں مصباح الحق ایک اور دھواں دھار اننگز کھیلی ہے،

مصباح الحق نے 50 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 84 رنز بنائے لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، مصباح کی برق رفتار اننگز کی بدولت ہانگ کانگ آئی لینڈ یونائیٹڈ نے 7 وکٹ پر 177 رنز بنائے، گلیکسی گلیڈی ایٹرز نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور قبل ہی حاصل کر لیا۔ کمارا سنگاکارا 72 اور انشومان راٹھ 53 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔ جیسی رائیڈر نے 41 رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں ہونگ ہام جیگوارز نے کولون کینٹنز کو 18 رنز سے شکست دی۔ جیگوارز کی جانب سے 164 رنز کے جواب میں کینٹنز کی ٹیم 7 وکٹ پر 146 رنز بنا سکی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ہانگ کانگ ٹی 20، مصباح کے 37 گیندوں پر 82 رنز

واضح رہے کہ گزشتہ روز مصباح الحق نے 37 گیندوں پر 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا، انہوں نے آخری دو اوورز میں 7 گیندوں پر لگاتار 4 چھکوں سمیت 6 چھکے اور ایک چوکا لگایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔