ڈونیڈن ٹیسٹ؛ غلطی سے فائر الارم بجنے پر اسٹیڈیم خالی

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 10 مارچ 2017
چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ کہیں بھی خطرے کی کوئی بات نہیں تھی۔ فوٹو : فائل

چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ کہیں بھی خطرے کی کوئی بات نہیں تھی۔ فوٹو : فائل

ڈونیڈن: نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران فائر الارم بجنے سے اسٹیڈیم خالی کروا لیا گیا۔

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران فائر الارم بجنے سے اسٹیڈیم خالی کروا لیا گیا تاہم بعد میں چھان بین پر معلوم ہوا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں تھی 20 منٹ کے بعد کھیل دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ اس صورتحال میں میدان سے باہر جانے والے کئی تماشائی میچ دیکھنے کیلیے واپس نہیں آئے اور گھروں کو لوٹ گئے جس پر کھلاڑیوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ہانگ کانگ ٹی 20، مصباح کے 37 گیندوں پر 82 رنز

یہ دلچسپ واقعہ ڈونیڈن ٹیسٹ کے دوران پیش آیا جب جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور ڈین ایلگر بیٹنگ کر رہے تھے کہ اچانک گرینڈ اسٹینڈ میں فائر الارم بج اٹھا، ہنگامی صورتحال کا خطرہ محسوس کرتے ہوئے 3 ہزار سے زائد تماشائیوں کو فوری طور پر اسٹیڈیم سے نکالا گیا، کھلاڑی اور آفیشلز بھی میدان سے باہر چلے گئے۔ چند منٹ میں فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا تاہم متعلقہ حکام نے چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ کہیں بھی خطرے کی کوئی بات نہیں تھی۔ 20 منٹ کے تعطل کے بعد کھیل دوبارہ شروع کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔