پی ایس ایل کے نوجوان کھلاڑی کو کیریبئن پریمیئرلیگ کا کانٹریکٹ مل گیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 10 مارچ 2017
18سالہ شاداب خان کوشاہ رخ خان کی ٹیم ٹرن باگونائٹ رائیڈرزنےسائن کرلیا ۔ فوٹو بشکریہ ٹویٹر

18سالہ شاداب خان کوشاہ رخ خان کی ٹیم ٹرن باگونائٹ رائیڈرزنےسائن کرلیا ۔ فوٹو بشکریہ ٹویٹر

پورٹ آف اسپین: پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان پاکستانی کھلاڑی شاداب خان کو کیریبئن پریمیئر لیگ میں شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرن باگونائٹ رائیڈرز نے سائن کرلیا۔

18 سالہ آل راؤنڈر کی خدمات شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرن باگو نائٹ رائیڈرز نے 30 ہزار ڈالرز کے عوض حاصل کیں ہے جب کہ آل راؤنڈر سہیل تنویر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں، وہ گیانا ایمزون واریئرز کی نمائندگی کرنے کیلیے ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز وصول کریں گے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں :شاہ رخ کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پشاور زلمی کے درمیان سیریزکی تردید

بارباڈوس ٹرائیڈینٹس کیلیے کھیلنے پرشعیب ملک کو ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر ملیں گے، وہاب ریاض 30 ہزار ڈالرز لے کران کا ساتھ دیں گے اور عمران خان بھی اسی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پی ایس ایل کے فائنل نے رشی کپور کو بھی بیتاب کردیا

آل راؤنڈر عماد وسیم کو جمیکا تلاواز کے اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے انہیں 90 ہزار ڈالرز ملیں گے، محمد سمیع 70 ہزار ڈالرز لے کر اسی ٹیم میں شامل ہیں اور کامران اکمل 15 ہزار ڈالرز کے ساتھ سینٹ لوشیا اسٹارز کا حصہ ہوں گے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔