علی حیدر کل ممبئی میں کنسرٹ میں لائیو پرفارم کرینگے

عمیر علی انجم  جمعـء 11 جنوری 2013
علی حیدر بھارت پہنچنے کے بعدکل 12 جنوری کو ممبئی میں ایک لائیو کنسرٹ میں پرفارم کرینگے۔  فوٹو : فائل

علی حیدر بھارت پہنچنے کے بعدکل 12 جنوری کو ممبئی میں ایک لائیو کنسرٹ میں پرفارم کرینگے۔ فوٹو : فائل

کراچی: پاپ سنگر علی حیدر بھارتی فلم میں کام کرنے کے لیے ہندوستان روانہ ہوگئے جہاں وہ ایک بھارتی فلم میں اہم کردار ادا کرینگے۔

علی حیدر کئی ماہ سے بھارتی فلم ڈائریکٹرز سے رابطے میں تھے، فلم کے معاہدے کی کاپی ملنے کے بعد اسے حتمی شکل دینے کے لیے ممبئی گئے ہیں۔ روانگی سے قبل کراچی ائیر پورٹ پر نمایندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے علی حیدر نے بتایا کہ وہ بھارت پہنچنے کے بعد کل 12 جنوری کو ممبئی میں ایک لائیو کنسرٹ میں پرفارم کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔