مفتی نعیم وینا اور اسد خٹک میں صلح کے لیے کوشاں

شوبز رپورٹر / این این آئی  پير 13 مارچ 2017
خلع کا یکطرفہ عدالتی فیصلہ قابلِ قبول نہیں، مفتی نعیم

خلع کا یکطرفہ عدالتی فیصلہ قابلِ قبول نہیں، مفتی نعیم

کراچی / لاہور: مفتی نعیم وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان صلح کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔

مفتی نعیم نے کہا ہے کہ جمعرات کے روز دونوں میرے پاس آئیں گے، میری کوشش ہوگی ان میں صلح ہو جائے۔ انھوں نے دونوں کو بچوں کے خاطر علیحدگی اختیار نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

جامعہ بنوریہ کے سربراہ مفتی نعیم نے کہا کہ خلع کا یکطرفہ عدالتی فیصلہ قابلِ قبول نہیں، عدالت شریعت کے تابع ہے، اس صورتحال میں خلع نامکمل ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک کے شوہر اسد بشیر خٹک خلع کی خبرمنظرعام پرآنے کے بعد سوشل میڈیا پروینا ملک اوراپنے بچوں کے ساتھ گزارے یادگار لمحات کی تصاویر کو پھیلانے لگے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔