فارن ا یسٹس ایمنسٹی اسکیم پر تاجروں سے تجاویز لینے کی ہدایت

عامر الیاس رانا  بدھ 15 مارچ 2017
وزیراعظم سے ملاقات میں تاجروں نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہترقراردیدی
فوٹو: فائل

وزیراعظم سے ملاقات میں تاجروں نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہترقراردیدی فوٹو: فائل

 کراچی: وزیراعظم نوازشریف نے فارن ایسٹس ایمنسٹی اسکیم لانے کے لیے گورنر سندھ محمد زبیر کو تاجروں سے تجاویز لے کر دوہفتوں میں جامع رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کردی۔

محمد زبیر بڑے تاجروں ،صنعتکاروں اور اسٹاک ایکس چینج کے بروکرز سے ملکرفارن ایسٹس ایمنیسٹی اسکیم لانے کیلیے فیصلہ کرنے کیلیے موثر جامع حکمت عملی بھی تجویزکرینگے، منگل کوکراچی میں وزیراعظم نواز شریف نے کراچی کے بڑے صنعتکاروں،ایف پی سی سی آئی ،چیمبر آف کامرس، پاکستان دبئی بزنس ایسوسی ایشن،پاکستان امریکن بزنس ایسوسی ایشن اور یونی لیورکے نمائندوں سے دوگھنٹے تک تفصیلی ملاقات اوربات چیت کی ۔ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال ،سعدرفیق ،مفتاح اسماعیل ،گورنرسندھ زبیرعمر، گورنراسٹیٹ بینک اور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بھی شامل تھے۔ملاقات کرنیوالے نمائندوں نے وزیراعظم سے برملا کہاکراچی میں امن وامان کی صورتحال بہترہوئی۔

حسین داودنے کہاحکومت کولانگ ٹرم پالیسیاں بنانی چاہئیں۔ شارٹ ٹرم پالیسیاں نہیں ہونی چاہئیں،یونی لیورکی عائشہ داودنے بھی حسین داودکی تائیدکی اورکہا کہ اچانک ٹیکسیشن نہیں ہونی چاہیے اس کااچھا تاثرنہیںجاتا، ان کاکہنا تھا پاکستان میںسرمایہ کاری کی صورتحال بہترہوئی ہے، دو ہزار بارہ میںچینی کمپنیاں یہاں آنے کیلیے تیارنہیں تھیں اب اسٹاک ایکس چینج میں چارکمپنیوں کے ڈائریکٹرموجودہیں جس سے اعتماد سازی میں اضافہ ہواہے ۔امریکن بزنس کونسل کے چیئرمین سمیع احمد نے کہا سرمایہ کارکا اعتماد بڑھانے پرپہلے عملی طور پربہتری ہوئی اب پاکستان کا تاثر بھی اچھا ہورہاہے، ٹیکسوںکانفاذمنصوبہ بندی کے بغیر نہیں ہونا چاہیے۔

ملاقات کے دوران ایک تجویزیہ بھی آئی کہ پانچ کروڑروپے تک گھربنانیوالوں سے انکی پراپرٹی کاذریعہ نہ پوچھا جائے،بات چیت کے دوران گورنراسٹیٹ بینک نے کہا ایسی ایمینسٹی اسکیم پہلے بھی لائی گئی تھی لیکن چندہزارلوگ نیٹ میں آئے تھے ہم اس کا تجزیہ کریں گے جس پر وزیراعظم نے کہا آپ تجزیہ کریں ہم کام کریں گے، ایک سرمایہ کار نے کہا ہم توقع کرتے ہیں کہ آپ دوہزاراٹھارہ کا الیکشن جیت کرآئے توصورتحال اور بہتر ہو گی۔ عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا لوگ ایمنیسٹی چاہتے ہیںبہت پیسہ باہرسے آئیگا۔وزیراعظم نے انھیں کہا آپ کھل کربات کریںجس پر عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا پاکستان کابہت پیسہ باہرپڑا ہے تھوڑا سا ٹیکس لگائیں توبیرون ملک سے پیسہ آنے پرکرنٹ اکاؤنٹ کاخسارہ ختم ہوجائیگا۔تاجروں کاکہنا تھا سی پیک کی فنانسنگ کول پروجیکٹ میں زیادہ ہونی چاہیے کیونکہ اس شعبے میں کم سرمایہ کاری ہوتی ہے۔

وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا35 ارب ڈالر آئی پی پی موڈمیں ہیں۔11 ارب ڈالر انفراانسٹرکچر کیلیے ہے جوکہ دوفیصد شرح سودپرہے اوریہ بہترین ہے۔ چیئرمین دبئی بزنس کونسل احمد شیخانی نے کہا پی او ایف سمیت دیگرمتعلقہ اداروں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لو گوں کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ فواد انو رنے حکومت کی ٹیکسٹائل پیکیج کوخوش آئند کہااور کراچی میں صاف پانی کی فراہمی پرزوردیا۔انجم نثار نے کہاکہ وزیرخزانہ اسحق ڈار کی سربراہی میں ٹیکس کمیشن بنایا گیا تھا اس کی رپورٹ پرعمل درآمدکرلیاجائے توہماری گروتھ ریٹ میں اضا فہ ہوجائیگا۔ طارق رفیع نے کہابرآمدات بڑھ جائیںگی اگرجاپان،چین اورترکی کے ساتھ فری ٹریڈ ایگرمینٹ پرفوری عمل درآمدکرایاجائے۔حسین دادو نے کہا آپ ہمیں پرانے والے وزیراعظم چاہئیں جب آپ 1992ء میں تھے توگرین چینل آیا تھا ۔لوگوں پراعتماد کریں جوپاکستانی باہر ہے اسے اعتماددلائیںکہ حکومت ان کے پیچھے کھڑی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔