16 ویں لکس ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

نمرہ ملک  بدھ 15 مارچ 2017
ایكٹر ان لاء، دوبارہ پھر سے، ہو من جہاں اور ماہ میر کو بہترین فلم كے لیے نامزد کیا گیا ہے، فوٹو؛ فائل

ایكٹر ان لاء، دوبارہ پھر سے، ہو من جہاں اور ماہ میر کو بہترین فلم كے لیے نامزد کیا گیا ہے، فوٹو؛ فائل

 کراچی: 16 ویں لكس ایوارڈز كی نامزدگیوں كا اعلان كردیا گیا جن میں فیشن، فلم، موسیقی اور ٹیلی ویڑن كے شعبوں میں سے 28 كیٹگریز شامل ہیں۔

16 ویں لکس ایوارڈز کے لیے فلم كی كیٹگری میں ایكٹر ان لاء، دوبارہ پھر سے، ہو من جہاں اور ماہ میر بہترین فلم كے لیے نامزد کی گئی ہیں جب کہ بہترین ہدایت كار كی كیٹگری میں 6 نامزدگیاں کی گئی ہیں جن میں سے 2 پانچویں پوزیشن پر برابر ہیں۔

فلم كے بہترین اداكار كی كیٹگری میں عاشر عظیم (مالك)، فہد مصطفیٰ (ماہ میر،ایكٹر ان لاء)، محب مرزا اور یاسر حسین نامزدگی حاصل كرسكے جب كہ بہترین اداكارہ كی فہرست میں ماہرہ خان، مہوش حیات، صبا قمر، سجل علی اور صنم سعید شامل ہیں۔

ٹی وی كی بہترین سیریل كیٹگری میں بے شرم، دل لگی، من مائل، میں ستارہ اور اُداری پانچ بہترین سیریل منتخب ہوئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔