بھارتی فنکاروں کی فلموں کو ہالی وڈ اسٹارز نے مات دیدی

شوبز رپورٹر  جمعرات 16 مارچ 2017
ہالی ووڈ کی مزید اچھی اور کامیاب فلمیں پاکستان میں امپورٹ کی جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

ہالی ووڈ کی مزید اچھی اور کامیاب فلمیں پاکستان میں امپورٹ کی جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  پاکستان میں امپورٹ قوانین کے تحت لائی جانے والی بھارتی فنکاروں کی فلموں کو ہالی وڈاسٹارز نے مات دیدی۔

پاکستان سپرلیگ کے بعد سے شائقین کی بڑی تعداد سینما گھروں کا رخ کرنے لگی ہے لیکن اس مرتبہ ان کا رجحان بالی ووڈ کی فلمیں نہیں بلکہ ہالی ووڈ کی فلموں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس سلسلے میں معروف سینما اونر، ڈسٹری بیوٹراور امپورٹرندیم مانڈوی والہ نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ اس مرتبہ ’’پی ایس ایل‘‘ نے سینما کے کاروبار کو بری طرح سے نقصان پہنچایا لیکن اب صورتحال تبدیل ہوچکی ہے۔ ایک طرف توشائقین میں بڑی تعداد خواتین اوربچوں کی ہے اور دوسری جانب یہ لوگ بالی وڈ فلموں کے بجائے ہالی وڈاسٹارز کی فلمیں دیکھ رہے ہیں، جوایک طرح سے خوش آئند بھی ہے کیونکہ آنے والے کچھ عرصہ میں ہالی ووڈ کی مزید اچھی اور کامیاب فلمیں پاکستان میں امپورٹ کی جارہی ہیں۔ اس کے برعکس بالی وڈ فلموں کو ایوریج رسپانس مل رہا ہے۔

دوسری جانب جہاں تک بات پاکستانی فلموں کی ہے تو ’’بالو ماہی‘‘ سینما گھروں میں شائقین کولانے میں ناکام رہی ہے اوراس کے بعد کوئی نئی فلم مارکیٹ میں نہیں آئی۔ اس کے لیے ہمارے نوجوان فلم میکرز کوسنجیدگی سے سوچنا چاہیے تاکہ فلم اورسینما کے کاروبار میں بہتری لائی جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔