نئی جوڑی گلوکار نعمان اور جاناں ملک الگ الگ رہنے لگے

شوبز رپورٹر  جمعـء 17 مارچ 2017
میاں بیوی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، اداکارہ اپنی والدہ کے گھر شفٹ ہوگئیں۔ فوٹو : فائل

میاں بیوی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، اداکارہ اپنی والدہ کے گھر شفٹ ہوگئیں۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  گلوکارنعمان جاوید اوراداکارہ جاناں ملک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے جبکہ اختلافات کے بعد دونوں نے الگ الگ رہناشروع کردیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصہ سے بعض معاملات کولے کراختلافات شروع ہوئے اوران میں وقت گزرنے کے ساتھ شدت آتی رہی۔ اس پر اداکارہ جاناں ملک اپنی والدہ کے ہاں چلی گئیں، جبکہ نعمان جاوید بھی ایک دوست کے ہاں قیام پذیر ہیں۔

واضح رہے کہ نعمان اورجاناں کے درمیان اختلافات کی افواہیں گزشتہ کچھ دنوں سے گردش کررہی تھیں لیکن اس حوالے سے بات کرنے کے لیے جب نعمان اورجاناں سے رابطہ کیا گیا توان سے بات نہ ہوسکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔