فلم ’’ نامعلوم افراد ٹو‘‘ کی کراچی میں شوٹنگ کا آغاز

شوبز رپورٹر  جمعـء 17 مارچ 2017
اہم کردار کے لیے اداکارہ ارمینا خان یا اداکارہ عروہ حسین کوکاسٹ کرنے کی کوشش جاری ہے۔ فوٹو: فائل

اہم کردار کے لیے اداکارہ ارمینا خان یا اداکارہ عروہ حسین کوکاسٹ کرنے کی کوشش جاری ہے۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  نوجوان ڈائریکٹرنبیل قریشی نے اپنی نئی فلم ’’نامعلوم افراد ٹو‘‘ کی شوٹنگ کا آغازکراچی میں کردیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں فہد مصطفیٰ، محسن عباس اور جاوید شیخ مرکزی کردارکررہے ہیں جب کہ ایک اور اہم کردار کے لیے اداکارہ ارمینا خان یا اداکارہ عروہ حسین کوکاسٹ کرنے کی کوشش جاری ہے۔

ڈائریکٹرنبیل قریشی کا کہنا ہے کہ میں اپنی سابقہ فلموں کی طرح اس باربھی کوئی دعویٰ نہیں کروں گا لیکن اتنا یقین دلاتا ہوں کہ اس بار بھی شائقین کو اچھی فلم دیکھنے کا موقع ملے گا اورسینما گھروں کا رخ کرنے والے خوب محظوظ ہوں گے۔

واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ کراچی میں مکمل کرنے کے بعد یونٹ جنوبی افریقہ روانہ ہوجائے گا جہاں نوے فیصد شوٹنگ کیپ ٹاؤن میں کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔