عمران عباس اور عائزہ کا ڈرامہ ’’محبت تم سے نفرت ہے‘‘ مکمل

شوبز رپورٹر  جمعـء 17 مارچ 2017
سیریل کا ٹائٹل سانگ راحت فتح علی خاں کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

سیریل کا ٹائٹل سانگ راحت فتح علی خاں کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  اداکارعمران عباس اورعائزہ خان کا نیا ڈرامہ’’محبت تم سے نفرت ہے‘‘مکمل ہوگیا ہے۔

ڈرامہ سیریل کے رائٹرخلیل الرحمن قمراورڈائریکٹر فاروق رند ہیں جب کہ دیگرفنکاروں میں کنزیٰ ہاشمی، ہارون قادوانی اور شہزاد شیخ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سیریل کا ٹائٹل سانگ راحت فتح علی خاں کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

’ایکسپریس‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ عمران عباس کے ساتھ یہ میرا دوسرا ڈرامہ جس کے بارے میں بہت پرامید ہوں تاہم اس سے پہلے جب ہم نے’’ تم کون پیا ‘‘میں کام کیا تھا تو لوگوں کی طرف سے بہت اچھا رسپانس ملا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔