غیرملکی سفارتکاروں کی لانگ مارچ میں گہری دلچسپی

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 12 جنوری 2013
سفارتی حلقے سمجھتے ہیں فوج لانگ مارچ سے الیکشن کاالتوانہیں چاہتی،سینئرسفارتکار فوٹو: اے ایف پی/فائل

سفارتی حلقے سمجھتے ہیں فوج لانگ مارچ سے الیکشن کاالتوانہیں چاہتی،سینئرسفارتکار فوٹو: اے ایف پی/فائل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں تعینات غیرملکی سفارتکار ڈاکٹر طاہرالقادری کے متوقع لانگ میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

سفارتی حلقے آئندہ عام انتخابات اورنگراں سیٹ اپ کے تناظرمیں لانگ مارچ کی ٹائمنگ کو خاصی اہمیت دے رہے ہیں۔وفاقی حکومت کی ہدایت پرغیر ملکی سفیروں نے لانگ مارچ کے موقع پرلا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظرسرگرمیاں محدودکرنے کافیصلہ کیا ہے۔

04

ایک مغربی ملک کے سینئرسفارتکارنے کہاکہ یہ درست ہے کہ ہمیں اس موقع پرغیرضروری نقل وحرکت سے منع کیا گیا ہے،سفارتکاروںکاخیال ہے کہ اگر ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادپہنچنے میں کامیاب ہوگیا تو پھرکچھ بھی ہوسکتاہے اورالیکشن کے التواکے امکانات بھی پیدا ہوسکتے ہیں،عام انتخابات سے چندماہ پہلے لانگ مارچ کاجواز نظر نہیں آرہا،لانگ مارچ سے سیاسی عدم استحکام کے ساتھ ساتھ لااینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔