ایم کیو ایم کا 33 واں یوم تاسیس؛ عزیز آباد میں رینجرز کی بھاری نفری تعینات

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 مارچ 2017
 یادگار شہدا کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی ہے اور رینجرز اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے : فوٹو : فائل

یادگار شہدا کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی ہے اور رینجرز اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے : فوٹو : فائل

کراچی: ایم کیوایم کا 33 واں یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے اور اس موقع پر رینجرز کی بھاری نفری نے کارکنان کی ممکنہ آمد کے پیش نظر عزیز آباد میں حفاظتی انتظامات سنبھال یئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے  مطابق ایم کیو ایم آج اپنا 33 واں یوم تاسیس منارہی ہے اور ممکنہ طور پر ایم کیوایم پاکستان اور لندن کے  کارکنان کی عزیز آباد میں واقع یادگار شہدا پرآمد بھی ہوگی جس کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز کی بھاری نفری عزیزآباد مکا چوک پر تعینات کی گئی ہے، رینجرز کے متعدد اہلکار یادگار شہدا کے اطراف پر بھی تعینات ہیں جب کہ یادگار شہدا کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فاروق ستار کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری کے بعد رہائی

رینجرز اہلکاروں کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی عائشہ منزل، کریم آباد اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر تعینات کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے یوم تاسیس کی تقریبات پی آئی بی کالونی میں منعقد کی جائیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایم کیوایم لندن اور پاکستان کے ڈرامے کو اچھی طرح سمجھتا ہوں

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔