چائنا کٹنگ کیس میں شاکر لنگڑا سمیت 14 کے ڈی اے افسران پر فردِ جرم عائد

ویب ڈیسک  پير 20 مارچ 2017
ملزمان کی جانب سے صحتِ جرم سے انکار پرعدالت نے 7 اپریل کو گواہوں کو طلب کرلیا۔  فوٹو : اسکرین گریپ

ملزمان کی جانب سے صحتِ جرم سے انکار پرعدالت نے 7 اپریل کو گواہوں کو طلب کرلیا۔ فوٹو : اسکرین گریپ

 کراچی: احتساب عدالت نے چائنا کٹنگ کیس میں شاکر لنگڑا سمیت کے ڈی اے کے 14 افسران پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں چائنہ کٹنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے رفاہی پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ کی اور بڑی تعداد میں عوام کو فروخت کیے، شاکرعرف لنگڑا کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، ملزم پر چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی الاٹمنٹ کے ذریعے قومی خزانے کو 168 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شاکر لنگڑا کے عدالتی ریمانڈ میں 10 جنوری تک توسیع

عدالت نے ملزم شاکر لنگڑا سمیت کے ڈی اے کے 14 افسران پر فردِ جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا جس پرعدالت نے 7 اپریل کو گواہوں کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔