ماہرہ اور رنبیر کے درمیان گفتگو کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک  پير 20 مارچ 2017
ماہرہ اور رنبیر کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا میں مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں. فوٹو : انسٹاگرام

ماہرہ اور رنبیر کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا میں مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں. فوٹو : انسٹاگرام

دبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کے درمیان اسٹیج کے پیچھے گفتگو کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور نے دبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ تصویریں بنوائیں لیکن دونوں کے درمیان اسٹیج کے پیچھے ہونے والی گفتگو کی ویڈیو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

Ranbir Kapoor and Mahira Khan backstage at the Global Teacher Prize Ceremony - 2 #RanbirKapoor #Ranbir #MahiraKhan #GlobalTeacherPrizeCeremony

A post shared by Ranbir Kapoor Universe (@ranbirkapooruniverse) on

اس خبر کو بھی پڑھیں : ماہرہ خان کی پہلی ترجیح ان کا بیٹا

رنبیر کپور کی جانب سے انسٹاگرام پر اسٹیج کے پیچھے ماہرہ خان کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی ویڈیوز شئیر کی گئی ہیں جس میں ماہرہ خان اور رنبیر کے درمیان کسی بات پر شدید جملوں کا تبادلہ کیا جارہا ہے اور ماہرہ خان کافی غصہ میں دکھائی دےرہی ہیں جب کہ رنبیر بھی کافی سنجیدہ ہیں تاہم ویڈیو میں آواز نہ ہونے کی وجہ سے واضح نہ ہوسکا کہ دونوں کے درمیان کس موضوع پر گفتگو کی جارہی ہے۔

Ranbir Kapoor and Mahira Khan backstage at the Global Teacher Prize Ceremony - 1 #RanbirKapoor #Ranbir #MahiraKhan #GlobalTeacherPrizeCeremony

A post shared by Ranbir Kapoor Universe (@ranbirkapooruniverse) on

اس خبر کو بھی پڑھیں : سنی لیون بھی ماہرہ خان کی مداح

ماہرہ اور رنبیر کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو شاید رنبیر اور ماہرہ خان کا کوئی نیا حربہ ہے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔