سپریم کورٹ نے حسین حقانی کو پاکستان لانے کی درخواست اعتراض لگاکرواپس کردی

ویب ڈیسک  پير 20 مارچ 2017
درخواست گزار ظفرعلی شاہ نے حسین حقانی کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی استدعا کی تھی۔ فوٹو؛ فائل

درخواست گزار ظفرعلی شاہ نے حسین حقانی کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی استدعا کی تھی۔ فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: حسین حقانی کو پاکستان لانے کی درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردی ہے۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما ظفرعلی شاہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حسین حقانی نے ایبٹ آباد آپریشن میں سہولت کار کے کردار کا اعتراف کیا جب کہ حسین حقانی کے اس عمل میں اُس وقت کے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضاگیلانی بھی شامل تھےلہذا حسین حقانی کوبیرون ملک سے لانے کے احکامات دیے جائیں اور وزارت دفاع آصف زرداری اور یوسف رضاگیلانی سمیت حسین حقانی کے خلاف کورٹ مارشل کے تحت مقدمہ چلانے کے احکامات جاری کرے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آصف زرداری کے خلاف کورٹ مارشل کے تحت مقدمہ چلانے کی درخواست

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے ظفر علی شاہ کی حسین حقانی کو پاکستان لانے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی جب کہ درخواست گزار ظفرعلی شاہ کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔