عمران خان ایک بار پھر پھٹیچر اور ریلو کٹا بالر ثابت ہوئے، خواجہ آصف

ویب ڈیسک  پير 20 مارچ 2017
میں آج بھی بیٹنگ کر رہا ہوں لیکن عمران خان ایک بالر کی حیثیت سے بھٹیچر اور ریلو کٹا ثابت ہوئے، خواجہ آصف. فوٹو: فائل

میں آج بھی بیٹنگ کر رہا ہوں لیکن عمران خان ایک بالر کی حیثیت سے بھٹیچر اور ریلو کٹا ثابت ہوئے، خواجہ آصف. فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپریم کورٹ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 110 میں دوبارہ الیکشن کی نظر ثانی کی اپیل مسترد ہونے پر کہا ہے کہ میں آج بھی بیٹنگ کر رہا ہوں لیکن عمران خان پھٹیچر اور ریلو کٹا بالر ثابت ہوئے ہیں۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان نے 2013 کا الیکشن ہارا، پھر ان کی الیکشن ٹریبونل، سپریم کورٹ اور پھر نظر ثانی کی اپیلیں بھی مسترد ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آج بھی بیٹنگ کر رہا ہوں لیکن عمران خان ایک بالر کی حیثیت سے پھٹیچر اور ریلو کٹے ثابت ہوئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: خواجہ آصف کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کی نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔