وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں نئی بس سروس کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک  پير 20 مارچ 2017
2 سو ائیرکنڈیشنڈ بسوں کی نئی سروس پورے لاہور میں سستے سفر کی سہولت مہیا کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب  فوٹو: فائل

2 سو ائیرکنڈیشنڈ بسوں کی نئی سروس پورے لاہور میں سستے سفر کی سہولت مہیا کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب فوٹو: فائل

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں  200 ائیرکنڈیشنڈ بسوں پر مشتمل نئی پبلک ٹرانسپورٹ سروس کا افتتاح کردیا ہے۔

لاہورمیں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کے افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں دینا میرا خواب ہے اور نئی ٹراسپورٹ سروس اس کی تعبیر کی جانب ایک اور قدم ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لاہورمیں اس سے پہلے مسافروں کی سہولت کےلیے اتنے بڑے پیمانے پر ٹرانسپورٹ نظام مہیا نہیں تھا لیکن 200 ائیرکنڈیشنڈ بسوں کی نئی سروس اب پورے لاہور میں سستے سفر کی سہولت مہیا کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری نئی سروس کے ذریعے  شہر بھر کی ذیلی سڑکوں سے میٹرو کے روٹ تک پہنچ سکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اشرافیہ کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے رہیں ہم عوامی خدمت کے یہ منصوبے ہر صورت جاری رکھیں گے اور ا سی طرز پر ملتان اور راولپنڈی میں بھی جلد پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔