- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں نئی بس سروس کا افتتاح کردیا
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں 200 ائیرکنڈیشنڈ بسوں پر مشتمل نئی پبلک ٹرانسپورٹ سروس کا افتتاح کردیا ہے۔
لاہورمیں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کے افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں دینا میرا خواب ہے اور نئی ٹراسپورٹ سروس اس کی تعبیر کی جانب ایک اور قدم ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لاہورمیں اس سے پہلے مسافروں کی سہولت کےلیے اتنے بڑے پیمانے پر ٹرانسپورٹ نظام مہیا نہیں تھا لیکن 200 ائیرکنڈیشنڈ بسوں کی نئی سروس اب پورے لاہور میں سستے سفر کی سہولت مہیا کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری نئی سروس کے ذریعے شہر بھر کی ذیلی سڑکوں سے میٹرو کے روٹ تک پہنچ سکیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اشرافیہ کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے رہیں ہم عوامی خدمت کے یہ منصوبے ہر صورت جاری رکھیں گے اور ا سی طرز پر ملتان اور راولپنڈی میں بھی جلد پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔